Advertisements

پیرا فورس احمد پور شرقیہ کا مبارک پور میں ناجائز تجاوزات اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن

AhmedpurEast map
Advertisements

متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد، ایک دکان کو سیل بھی کر دیا گیا جبکہ متعدد ریڑھی بانوں کے ترازو بھی ضبط کر لیے گئے

مبارک پور (نامہ نگار) پیرا فورس احمد پور شرقیہ کا مبارک پور میں ناجائز تجاوزات اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد، ایک دکان سیل جبکہ متعدد ریڑھی بانوں کے ترازو بھی ضبط کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیرا فورس احمد پور شرقیہ کی ٹیم نے مبارک پور کے رمزی چوک میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کی جانب سے دکانوں اور ہوٹلوں کے کاؤنٹر مقررہ حدود سے باہر نکالنے پر بھاری جرمانے عائد کیے۔ اس موقع پر ایک دکان کو سیل بھی کر دیا گیا۔

Advertisements

پیرا فورس کی ٹیم نے رمزی چوک میں ریڑھی بانوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔ ناجائز تجاوزات قائم کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے پر متعدد ریڑھی بانوں کو جرمانے کیے گئے جبکہ سزا کے طور پر ان کے ترازو ضبط کر لیے گئے۔ اس موقع پر انچارج پیرا فورس نے سبزی، فروٹ فروشوں اور دیگر دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت یقینی بنائیں اور اپنی دکانوں یا ریڑھیوں کا سامان مقررہ حدود سے باہر نہ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔