Advertisements

مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابل ستائش ہے، چینی سفیر

"Pakistan's mediation role in the Middle East is commendable: Chinese Ambassador"
Advertisements

      پاکستان  میں  چین کے سفیر  جیانگ  زی ڈونگ  نےکہا ہےکہ  مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار  قابل  ستائش ہے۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ  چین طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے۔  چینی سفیر کا کہنا تھا کہ  مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں چین یکطرفہ اقدامات  اور طاقت کی سیاست کے خلاف ہے۔  چینی سفیر نےکہا کہ  چین بین الاقوامی قانون کو ملکی قانون کے تابع کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ  غیرفوجی اہداف پر حملہ نہیں ہونا چاہیے اوربحری راستوں کی سلامتی میں خلل نہیں پڑنا چاہیے، چین کی ثالثی کی کوششیں تنازع کے حل تک جاری رہیں گی۔

Advertisements