Advertisements

پکتیا میں 5افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا، ویڈیو وائرل

Pakistan’s Flag Hoisted on Five Afghan Posts in Paktia; Video Goes Viral
Advertisements

پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا


پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر انداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افواج نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔  قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل، دو انگور اڈہ کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل میں ہیں۔  پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔  پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

Advertisements