Contact Us

میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت

Pakistani woman gives birth to a son in Arafat


مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔  لاکھوں فرزندان اسلام نے ہفتے کو میدان عرفات میں حج کا خطبہ سنا، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد حجاج مزدلفہ کی جانب روانہ ہوگئے۔  دوسری جانب میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔  پاکستانی خاتون وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات میں موجود تھی، خاتون کو جبل رحمت ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا، جہاں خاتون کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔  سعودی ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بیٹا دونوں خیریت سے ہیں

مزید پڑھیں