Advertisements

پاکستانی ٹیم نے بہت جان ماری: عمران خان

PTI chairman imran khan
Advertisements

شاہین آفریدی کو انجری ہوگئی، بدقسمتی سے اس وقت ہوئی جب بہت اہم مرحلہ تھا — ہمارا فاسٹ بولنگ اٹیک دنیا میں بہترین ہے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستانی ٹیم نے بہت جان ماری ، آخری گیند تک کوشش کرتے رہے

Advertisements

کھاریاں میں لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک ورلڈکلاس بیٹر ہے، پاکستان کی ٹیم کا شمار دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں ہوتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے بہت جان ماری، آخری گیند تک کوشش کرتے رہے، شاہین آفریدی کو انجری ہوگئی، بدقسمتی سے اس وقت ہوئی جب بہت اہم مرحلہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فاسٹ بولنگ اٹیک دنیا میں بہترین ہے، ہم دعا کرتے ہیں کہ شاہین آفریدی جلد ٹھیک ہوجائیں۔