پاکستان کے محمد آصف سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے فاتح قرار صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد
پاکستان کے محمد آصف سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ کولمبو میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے تھاہا ارشاتھ کو شکست دی۔ محمد آصف نے یہ مقابلہ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیتا – آصف کی کامیابی کا اسکور 3-99، 46-73، 38-58، 6-109 اور 0-74 رہا۔ محمد آصف نے گزشتہ سال ورلڈ چیمپئن شپ بھی جیتی تھی، وہ 2019 اور 2012 کے ورلڈ چیمپئن بھی تھے۔ سارک اسنوکر چیمپئن شپ ان کے کیرئیر کا مجموعی طور پر آٹھواں ٹائٹل ہے۔ محمد آصف سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے دوسرے پاکستانی پلیئر ہیں، ان سے قبل 2019 میں ہونیوالی پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اسجد اقبال نے جیتی تھی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے محمد آصف کو تیسری سارک اسنوکرچیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ محمد آصف نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا اوراسنوکر کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی اسنوکر کھلاڑی محمد آصف کو تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محمد آصف نے اسنوکر کی ایک اہم چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا