ابوظہبی میں پاکستانی شہری میزائل کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق
فوٹو: ایرانی میڈیا
Advertisements
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے پاکستانی شخص کی ابھی تک شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ پاکستانی سفارتی حکام نے پاکستانی شہری کے مارے جانےکی تصدیق کر دی
ابوظہبی: یو اے ای کے علاقے ابوظہبی میں پاکستانی شہری میزائل کےٹکڑے لگنےسےجاں بحق ہوگیا۔- عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے پاکستانی شخص کی ابھی تک شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ دوسری جانب پاکستانی سفارتی حکام نے پاکستانی شہری کے مارے جانےکی تصدیق کر دی، حکام کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری کے مارے جانے پر اماراتی حکام سے رابطے میں ہیں۔ علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے پاکستانی کےاہل خانہ سےاظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔
Advertisements

