Contact Us

چوک بھٹہ پر پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد پاک فوج زندہ باد کے نعرے

Pakistan Zindabad rally held at Chowk Bhatta chanting slogans of Pakistan Army Zindabad

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) چوک بھٹہ پر پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد ریلی کی قیادت سابق چئیرمین سردار  فیض خان خاکوانی نے کی ریلی کے مقررین اور شرکاء نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف خوب نعرے بازی کی.  ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی.  ریلی سے کسان اتحاد کے رہنما راؤ فاروق نے بھی خطاب کیا .  عمران خان کی طرف سے پاک فوج کی قیادت پر لگائے گئے الزامات کی مذمت کی گئی.    سردار فیض محمد خان خاکوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کا ڈھونگ رچانے والا گھڑی چور پلے بوائے نکلا ہے جسکی آڈیو ویڈیوز نے اسکی اصلی چہرہ قوم کے سامنے لا کے رکھ دیا ہے۔پاکستان کی معیشت کو تباہ برباد کرنے والے نیازی کو فوری گرفتار کرنا چاہئے ۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں