Advertisements

پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

Director General ISPR
Advertisements

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ سفارتی اور عملی طور پر مکمل کھڑا ہے اور اس کا عزم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت دونوں مقدس ترین مقامات کے تحفظ تک پھیلا ہوا ہے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا عرب نیوز کو انٹرویو

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عرب نیوز کو انٹرویو میں کہا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ سفارتی اور عملی طور پر مکمل کھڑا ہے اور اس کا عزم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت دونوں مقدس ترین مقامات کے تحفظ تک پھیلا ہوا ہے۔

Advertisements

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ہم کسی بھی حد تک جائیں گے اور سعودی عرب کو کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع فراہم کرتے رہیں گے، سعودی سلامتی کے لئے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے اور دونوں ممالک کے عوام، افواج اور قیادت کے درمیان تاریخی تعلقات اس کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے اور خطے کی حکومتوں سے مشاورت کے ذریعے مذاکرات اور پُرامن حل کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو موجودہ پیچیدہ فوجی صورتحال سے نکلنے کے لئے واحد حقیقی راستہ قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان واشنگٹن اور تہران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے مشترکہ بنیاد تلاش کر رہا ہے۔