Advertisements

پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے وزیر اعظم شہباز شریف کا بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو جوابی خط

Pakistan wants solution of all issues including Kashmir issue
Advertisements

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے خط کا جواب دے دیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خط میں بھارتی وزیراعظم کو کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔
نریندر مودی کی جانب سے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد مبارکباد کا مراسلہ موصول ہوا جس کے جواب میں انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے
بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے موصول ہونے والے مراسلے میں بھی نریندر مودی نے پاکستان سے تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

Advertisements