Advertisements

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Pakistan, Türkiye, and Saudi Arabia Agree to Strengthen Defense Cooperation
Advertisements

مشترکہ دفاع سے متعلق مکہ معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس استنبول میں ہوا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف ڈیفنس فورسز و چیفس آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔

استنبول: مشترکہ دفاع سے متعلق مکہ معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس استنبول میں ہوا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف ڈیفنس فورسز و چیفس آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔

Advertisements

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں تینوں ممالک نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق تینوں ممالک کشیدگی میں کمی اور تحمل کے فروغ کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے، جبکہ مکہ معاہدے کے تحت تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

مشترکہ اعلامیے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے لیے علاقائی کوششوں اور تعاون پر مبنی سلامتی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ تینوں ممالک مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے مضبوط دفاعی صنعتی تعاون اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے کام کریں گے، جبکہ دفاعی صلاحیتوں اور مسلح افواج کے باہمی ربط و ہم آہنگی کو بھی مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مکہ معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کے ذریعے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہوئے بنیادی تعاون فراہم کریں گے۔