پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر حافظ ملک مظفر کریم مغل کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی مردان کے جلسے میں شرکت
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یک جہتی ،حکومت پر کڑی تنقید،عمران خان جلد دوبارہ ملک کے وزیر اعظم ہوں گے حافظ ملک مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ
مردان (پریس ریلیز) پاکستان تحریک انصاف تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر حافظ ملک مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مردان میں منعقدہ پاکستان تحریک انصاف کے بڑے جلسہ عام میں شرکت کی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجتی کیا –
مردان کے جلسہ سے اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حافظ ملک مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں کاروباری زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے- توانائی کے بحران اور بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے مگر حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان ایک بات پھر ملک کے وزیراعظم ہوں گے اور پاکستان ترقی کی منزل کی جانب دوبارہ گامزن ہوگا

