اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کلین سو یپ کرے گی سردار ملک عامر یار وارن

Sardar Aama Yar Warran talking

پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا سا بق ایم این اے کی رئیس احسن صدیق ،ملک سردار لانگ،ملک بلال احمد سے گفتگو

مبارک پور (نامہ نگار )عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کلین سو یپ کرے گی ،پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سا بق ایم این اے سردار ملک عامر یار وارن نے مبارک پور یونین کونسل کے سیاسی وسماجی شخصیات رئیس احسن صدیق ،ملک سردار لانگ،ملک بلال احمد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت اب صرف انتقامی کارروائی کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ان کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام کے دلوں میں پہلے سے زیادہ نفرت پیدا ہو گئی ہے ۔  عمران خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو رہا عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ۔ امپورٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا اور پاکستان کو معاشی دلدل میں دھکیل دیا ہے اب صرف عمران خان ہی ملک کو معاشی دلدل نکال سکتے ہیں ۔کپتان کی قیادت میں ہی عوام کو سہولیات فراہم ہونگی اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتاہے۔اس موقع پر مبارک پور کے سیاسی وسماجی شخصیات رئیس احسن صدیق ،ملک سردار احمد لانگ ،ملک بلال احمد جوئیہ نے ملک عامر یار وارن کو یقین دہانی کرائی کہ اس مرتبہ یونین کونسل مبارک پور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔

مزید پڑھیں