Advertisements

بھٹو کو پھانسی دینے والوں کی لاشیں قبروں سے نکال کر انہیں پھانسی دینی چاہیے سعید غنی

Former Premier Zulfikar Ali Bhutto
Advertisements


کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جنہوں نے بھٹو کو پھانسی دی ان کی لاشوں کو قبروں سے نکال کر پھانسی دینی چاہئے۔  سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کوئی عدالتی فیصلہ ایک شخص کی جان لے لیتا ہے، سزائے موت بالکل نہیں ہونی چاہئے۔  سعید غنی کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو سزا کے اثرات آج تک پاکستان بھگت رہا ہے، پاکستان کی موجودہ حالت کا آغاز 5 جولائی 1977 سے ہوتا ہے۔  سعید غنی ذوالفقار بھٹو سے متعلق قرارداد پر دوران تقریرآبدیدہ ہوگئے، انہوں نے کہا کہ وہ جج قابل تحسین ہیں جنہوں نے کیس کو سنا، کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہونی چاہئے