Advertisements

ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستان کی نمایاں کامیابی، ریلویز پولیس کے کانسٹیبل یاسر عباس کی قیادت میں براؤنز میڈل حاصل

Pakistan Shines at World Nomad Games, Railways Police Constable Yasir Abbas Leads Team to Bronze Medal
Advertisements

ورلڈ نومیڈ گیمز 31 اگست سے 6 ستمبر 2026 تک بشکیک، کرغزستان میں منعقد ہوئیں، جن میں دنیا کے 113 ممالک نے شرکت کی۔

بہاول پور : ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستان کی نمایاں کامیابی، ریلویز پولیس کے کانسٹیبل یاسر عباس کی قیادت میں براؤنز میڈل حاصل* ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے براؤنز میڈل اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کی ٹگ آف وار ٹیم میں پاکستان ریلویز پولیس کے کانسٹیبل یاسر عباس نے بطور کپتان قیادت کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

Advertisements

ورلڈ نومیڈ گیمز 31 اگست سے 6 ستمبر 2026 تک بشکیک، کرغزستان میں منعقد ہوئیں، جن میں دنیا کے 113 ممالک نے\ شرکت کی۔ پاکستانی ٹیم نے راؤنڈ میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ، برازیل، جارجیا، کوریا، روس، اسپین، سیرا لیون، قازقستان، کرغزستان، ایران اور روایتی حریف بھارت سمیت تمام ممالک کو شکست دی اور راؤنڈ میچز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ٹگ آف وار میچ میں پاکستان نے ایران کو شکست دے کر براؤنز میڈل حاصل کیا۔

آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان نے کانسٹیبل یاسر عباس اور قومی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریلویز پولیس کے افسران اور جوان نہ صرف اپنے فرائض بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ آئی جی ریلویز پولیس نے کہا کہ ریلویز پولیس میں سپورٹس سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے