Advertisements

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Pakistan, Saudi Arabia urge Iran to manifest prudence amid regional crisis
Advertisements

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کی جانب سے مملکت پر کیے جانے والے ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال کی سنگینی اور اسے روکنے کے لیے سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ بلااشتعال جارحیت خطے میں امن اور استحکام کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور تنازعات کے پرامن حل کے امکانات کو کم کر دیتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے اس امید اور خواہش کا اظہار بھی کیا گیا کہ برادر ملک ایران دانشمندی اور دوراندیشی کا مظاہرہ کرے گا، غلط اندازے سے گریز کرے گا اور بحران کے پرامن حل کے لیے کوشش کرنے والے دوست ممالک کی کاوشوں کو تقویت دے گا۔ اس موقع پر سعودی عرب کی جانب سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے، جبکہ پاکستانی وفد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سیکریٹری میجر جنرل محمد جواد طارق شریک تھے۔

Advertisements