Advertisements

پاکستان نے امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج سٹیبلائزیشن فسیلیٹی مانگ لی

"Pakistan Requests $10 Billion Exchange Stabilization Facility from US"
Advertisements

پاکستان دوطرفہ قرضوں کی مدت بڑھانے کے لیے بھی مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے، حکومت کی خواہش ہے کہ دوطرفہ قرضوں کی مدت 10 سال تک بڑھائی جائے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان نے امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج سٹیبلائزیشن فسیلیٹی مانگ لی۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے امریکہ سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج سٹیبلائزیشن فسیلیٹی کی درخواست کی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سےغیر رسمی گفتگو میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان کی درخواست امریکی محکمہ خزانہ کے پاس موجود ہے اور اس پر ستمبر تک فیصلہ متوقع ہے۔

Advertisements

انہوں نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ قرضوں کی مدت بڑھانے کے لیے بھی مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے، حکومت کی خواہش ہے کہ دوطرفہ قرضوں کی مدت 10 سال تک بڑھائی جائے۔ وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں مختلف آپشنز زیر غور ہیں جبکہ امریکی ایگزم بینک، سی ڈی ایف اور دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے۔