Advertisements

چین سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض موصول

Pak-China-Hand-flag
Advertisements

کراچی: چین سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز موصول ہوگئے ہیں جس کی اسٹیٹ بینک نے تصدیق کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق چین سے ایک ارب  ڈالرز وصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے۔

Advertisements

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی، اب چین پاکستان کو یہ رقم واپس کر رہا ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ ہم نے چین کو جو قرض واپس کیا ہے وہ دوبارہ مل رہا ہے، چین سے ایک ارب ڈالر جلد موصول ہو جائیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ایک ارب ڈالرپر گفت و شنید مکمل ہوچکی ہے جب کہ بینک آف چائنا کے ساتھ بھی 30 کروڑ ڈالر پر بات چیت چل رہی ہے، چین کے سواپ معاہدے کے تحت بھی ڈالرز آئیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ بجٹ سٹریٹجی پیپر میں تاخیرکی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں تاخیر تھی، آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ کی شرائط رکھی ہے جسے ہم پورا کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تمام انتظامات کر دیے گئے ہیں، ایک گیس پائپ لائن کا اثاثہ 50 ارب ڈالر کا پاکستان کے پاس ہے جب کہ ریکوڈک سے اربوں ڈالرحاصل کیے جا سکتے ہیں۔