Contact Us

ایشیا کپ، نسیم شاہ کے لگا تار دو چھکے، افغانستان کو ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

T20 World Cup 2024: Pakistan eliminated as rain abandons United States vs Ireland match

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں  پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے  کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے افغانستان کا 130 رنز کا ہدف آخری اوور میں نسیم شاہ کے مسلسل 2 چھکوں کی بدولت پورا کیا۔

افغانستان کے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی9 وکٹیں 118رنز پر گر گئی تھیں، بابر اعظم صفر، فخر زمان 5  اور محمد رضوان 20 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ افتخار 30 اور شاداب خان 36 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کو6 گیندوں پر 11 رنز درکار تھے نسیم شاہ نے مسلسل 2 چھکے مار کر پاکستان کو کامیابی دلادی۔پاکستان کی فتح کے بعد سری لنکا بھی سپر فور مرحلے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں پہنچ گیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں6  وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ابراہیم زادران 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ  رحمان اللہ 11 گیندوں پر17، حضرت اللہ زازئی 21 ،کریم جنت 15، نجیب اللہ 10 رنز اور کپتان محمد نبی صفر پر پویلین لوٹے۔

اختتامی اوورز میں راشد خان نے 15 گیندوں پر 18 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور 129 رنز تک پہنچایا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2، نسیم شاہ،حسنین، شاداب اور محمد نواز نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

گزشتہ روز ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بھارت کو سری لنکا نے چھ وکٹ سے شکست دی جس کے بعد سپر 4 میں سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر تھا

تاہم پاکستان ٹیم اگر ہار جاتی تو  چاروں ٹیمیں فائنل کی دوڑ میں شامل رہتیں پر اب گروپ میں پاکستان اور سری لنکا کے 2،2 میچز میں 4،4 پوائنٹس کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

افغانستان اور بھارت کو مسلسل 2 میچز میں ناکامی ہوئی جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

مزید پڑھیں