پاکستان ریلوے میں چنی گوٹھ اور لیاقت پور کے درمیان انجن ڈی ریل ہونے کا واقعہ
Advertisements
ریلوے انتظامیہ سے حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیقات کی بھی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
چنی گوٹھ (نامہ نگار) پاکستان ریلوے میں چنی گوٹھ اور لیاقت پور کے درمیان انجن ڈی ریل ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ZBKC ڈاؤن کلومیٹر نمبر 749 پر انجن نمبر 8223 پٹری سے اتر گیا، جس کے نتیجے میں انجن کا ایکسل بھی ٹوٹ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ سے جائے حادثہ پر فوری طور پر امدادی اور تکنیکی ٹیمیں روانہ کرنے اور بحالی کا کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیقات کی بھی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
Advertisements

