Advertisements

پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی ایگزیکٹو باڈی کا صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی زیر صدارت اجلاس

Pakistan Peoples Party South Punjab Executive Body Meeting
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار  )  پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی، ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل میں زیر صدارت صوبائی صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود منعقد ہوا، اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نتاشا دولتانہ سینیئر نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، ڈویثرنل ڈپٹی سیکرٹر ی اطلاعات رانا محمدسلیم،  چیف کوارڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حیدر زمان قریشی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حافظ حسین مدنی ڈویژنل صدر پاکستان پیپلزپارٹی ڈیرہ غازی خان میر،آصف،خان دستی ڈویژنل صدر پاکستان پیپلزپارٹی ملتان خالد حنیف لودھی ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی ڈیرہ غازی خان ملک ریاض حسین سامٹیہ ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی ملتان کامران عبداللہ مڑل ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پور ارشاد سرویا ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی مظفر گڑھ ملک مظہر پہوڑ ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی لودھراں امداد اللہ عباسی ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی ڈیرہ غازی خان شبلی شب خیز غوری ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی وہاڑی محمود حیات خان ٹوچی ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی راجن پور سردار عباس خان گورچانی ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی بہاولنگر ملک سلیم ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی لیہ احسن قاضی سٹی صدر پاکستان پیپلزپارٹی ملتان ملک نسیم لابر جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی علماء ونگ پنجاب جمیل احمد نورانی اور میڈیا کوارڈینیٹر پی پی پی جنوبی پنجاب محمد سلیم مغل سمیت دیگر نے شرکت کی،

اجلاس میں موجودہ سیلابی صورتحال سے پیدا ہونیوالی تباہ کاری میں جانی و مالی نقصانات میں حکومتی غفلت یا خاموشی سے عوام میں پائی جانیوالی مایوسی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر عوام کو ریلیف کے اقدامات پر ہر ممکن اقدامات اٹھاتے ہوئے 2010 ء میں آنیوالے سیلاب میں فوری طور پر اٹھائے گئے اقدامات میں عوام کی مالی امداد سمیت دیگر آباد کاری جیسے اقدامات کے پیش نظر پالیسیاں مرتب کرنے پر زور دیا گیا تاکہ متاثرین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکے،

Advertisements

اجلاس میں ضمنی الیکشن 157 این ائے ملتان میں صوبائی حکومت کی جانب سے مداخلت اور غیر آئینی حربوں کی پرزور مزمت کی گئی، اور چیف الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا کہ ملتان کے ضمنی الیکشن کو صافو شفاف بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھاتے ہوۓ اپنا کلیدی کردار ادا کرئے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ یا تصادم کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان سے بچا جائے، اجلاس میں مقامی انتظامیہ کے روئیے پر تشویش کا اظہار کیا گیا جو صوبائی حکومت کے ایماء پرپاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید موسی گیلانی کے بینرز ہولڈنگ اتارئے جانے کے واقعات کی مزمت کی گئی، ور مطالبہ کیا کہ انتظامیہ غیر جانبداری کامظاہرہ کرئے اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کے نام پر سرکاری خزانہ سے جاری فنڈز کو فوری بند کیا جائے۔