Advertisements

پاکستان پیپلز پارٹی مزدور دوست جماعت ہے ملک شاہ محمد چنڑ ,ملک عبدالحنان اختر, جام محمد یعقوب جھلن

Pakistan Peoples Party is a labor-friendly party, said Malik Shah Muhammad Channar, Malik Abdul Hanan Akhtar, and Jam Muhammad Yaqoob Jhalan.
Advertisements

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات , ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اور تحصیل صدر پی پی پی کا یومِ مزدور کے موقع پر محنت کشوں کو زبردست خراج تحسین

بہاول پور: پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات و سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سمہ سٹہ ملک شاہ محمد چنڑ ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی ڈویژن بہاول پور ملک عبدالحنان اختر اور تحصیل صدر پی پی پی جام محمد یعقوب جھلن نے یکم مئی یومِ مزدور کے موقع پر محنت کشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مزدور دوست جماعت ہے اور محنت کشوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

Advertisements

انہوں نے بے نظیر مزدور کارڈ کو مزدوروں کے تحفظ کے لیے انقلابی قدم قرار دیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے کندھے سے کندھا ملا کر ان کی اجرت اور عزت میں اضافے کی جنگ لڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو مزدور دھوپ میں پسینہ بہاتا ہے اور وہی قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی طرف سے جاری کردہ بے نظیر مزدور کارڈ پیپلزپاٹی کی مزدور دوستی کا بین ثبوت ہے، جس کے تحت مزدوروں کو صحت اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔