نئے سال پر نیا پاکستان قومی ہیلتھ کارڈکا اجراء، وہ تبدیلی جس کا وعدہ ہمارے کپتان نے قوم سے کیا:عثمان بزدار

Usman Buzdar

اللہ تعالیٰ نے تحریک انصاف کی حکومت کو معاشرے کے محروم طبقات کی خدمت کا موقع دیا،جسے دل و جان سے نبھاتے رہیں گے

جس طرح ہم نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ شروع کیا ہے،اسی طرح عوام کی فلاح وبہبود کا سفر نئے سال میں جاری رہے گا

چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے،2022ء پاکستانی قوم کیلئے امید کی کرن لائیگا،  سال نو کی آمد پراہل وطن کو مبارکباد

لاہور یکم جنوری:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سال نو 2022ء کی آمد پراہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال پر تحریک انصاف کی حکومت نے نیا پاکستان قومی ہیلتھ کارڈکا اجراء کردیا ہے اور یہ ہے وہ تبدیلی جس کا وعدہ ہمارے کپتان نے قوم سے کیا۔ یہ صرف کارڈ نہیں بلکہ عام آدمی کے احساس کا جامع پروگرام ہے۔وزیراعلیٰ  عثمان بزدارنے سال نوکی آمد پراپنے پیغام میں کہا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراء پنجاب کے شہر یوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو معاشرے کے محروم طبقات کی خدمت کا موقع دیا،جسے دل و جان سے نبھاتے رہیں گے۔جس طرح ہم نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ شروع کیا ہے،اسی طرح عوام کی فلاح وبہبود کا سفر نئے سال میں جاری رہے گا۔چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے،2022ء پاکستانی قوم کیلئے امید کی کرن لائے گا اور نیا سال پاکستان کی تاریخ میں ترقی کے نئے ریکارڈقائم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ترقی کے سفر کو روکنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔عزت سے سر اٹھا کر جینا ہر انسان کا حق ہے اور ہم انہیں یہ حق دے رہے ہیں۔ہمیں سال2021ء کو الوداع اورنئے سال2022 ء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔