Contact Us

کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور کی قیادت میں یوم تکریم شہداء پاکستان ریلی

Pakistan Martyrs Day Rally

  شرکاء ریلی نے افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور پرجوش انداز میں پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کئے۔

بہاول پور:25/مئی  : ملک بھر کی طرح بہاول پور میں بھی یوم تکریم شہداء پاکستان نہایت عقیدت اور ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور کی قیادت میں ختم نبوت چوک (فوارہ چوک) سے میلاد چوک تک یوم تکریم شہداء پاکستان ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ یوم تکریم شہداء پاکستان ریلی میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما و کارکنان، صدر انجمن تاجران حافظ محمد یونس، علماء کرام، طلبہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پی ایچ اے، سکول ایجوکیشن، ہائیر ایجوکیشن، ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، پاپولیشن پلاننگ، سوشل ویلفیئر، محکمہ زراعت توسیع، سکاؤٹس اور دیگر سرکاری اداروں کے افسران و سٹاف، ایپکا کے عہدیداران،میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے شہداء کی لازوال قربانیاں ہمارا فخر ہیں۔ ان کی عزت و تکریم ہم سب پر لازم ہے۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے کہ ملک محفوظ اور مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم شہداء، افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اپنی جان و مال اور فیملی کی قربانی دے کر ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنے خون سے دھرتی کی آبیاری کی ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں۔ ریلی سے صدر انجمن تاجران حافظ محمد یونس، علامہ عبد الرزاق شائق اور دیگر شرکاء نے اپنے اپنے خطاب میں افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں۔ یوم تکریم شہداء پاکستان کے شرکاء نے بینرز اور پینا فلیکس تھام رکھے تھے جن پر افواج پاکستان زندہ باد، حرمت وطن کے امین، ہمارے شہداء ہمارا فخر اورشہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے جیسے نعرے درج تھے۔ شرکاء ریلی نے افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور پرجوش انداز میں پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کئے۔

Pakistan Martyrs Day Rally 2

مزید پڑھیں