پاکستان کو ضرورت سے 2 ارب 57 کروڑ ڈالر زائد قرضہ ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

Advertisements
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان کو 30 ارب 75 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ درکار ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو کمرشل قرضے کی مد میں 16 ارب 61 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر اداروں سے 14 ارب 39 کروڑ ڈالر ملیں گے، 2 ارب 16 کروڑ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔
Advertisements
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ذمہ 12 ارب 83 کروڑ ڈالر کا قلیل مدتی قرضہ رول اوور ہونے کا امکان ہے، اس سال زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائیں گے، رواں مالی سال کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ 9 ارب 28 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق توقع ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کو ضرورت سے 2 ارب 57 کروڑ ڈالر اضافی بیرونی قرضہ ملنے کا امکان ہے۔