Advertisements

اوچشریف: پاکستان صوبہ بہاولپور کے بغیر نامکمل ہے۔ قاری مونس بلوچ

Qari-Monus-Bloch
Advertisements

اوچشریف(کرائم رپورٹر)پاکستان صوبہ بہاولپور کے بغیر نامکمل ہے۔پی ڈی ایم کا مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف رونا پیٹنا کی سیاست میں بہاولپور صوبہ بحالی کو شامل نہ کرنا جمہوریت کے منافی ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکزی صدر قاری مونس بلوچ نے سینیئر نائب صدر راؤ جاوید عثمانی کے ہمراہ صاحبزادہ شعیب احمد محمد افضل شاد راجہ وسیم اقبال حافظ ممتاز حاجی سجاد حاجی قمر غلام سرور جعفر حسین اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا آئینی جمہوری نظریاتی صوبہ کو پنجاب میں شامل کرنا سیاستدانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔قاری مونس بلوچ نے کہا 1951کی حکومت اور قومی اسمبلی نے بہاولپور کو صوبائی درجہ دیا جبکہ پنجاب اسمبلی کی صوبہ بحالی کی قرارداد منظور کی مگر قراردادوں کو فراموش کرنے والی حکومتیں سیاسی جماعتیں اور ارکان اسمبلی کی توہین کے مترادف ہیں ۔