پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے ، مداخلت نہیں کروں گا، صدر ٹرمپ کا اعلان
پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عزت کرتا ہوں۔ پاکستان کے پاس عظیم وزیراعظم اور جنرل ہیں ، عظیم قیادت ہے امریکی صدرکی وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے ، مداخلت نہیں کروں گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ، اس موقع پر ان سے پاک افغان جنگ سے متعلق صحافی نے سوال کیا۔ جس پرامریکی صدر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عزت کرتا ہوں۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے ، مداخلت نہیں کروں گا، پاکستان کے پاس عظیم وزیراعظم اور جنرل ہیں ، عظیم قیادت ہے اس کے علاوہ امریکی صدر نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران سے خوش نہیں ہوں مگر جمعے تک مزید مذاکرات متوقع ہیں، ایران کے ساتھ ڈیل بنانا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتا مگر کبھی کبھار طاقت استعمال کرنا پڑتی ہے۔

