حکومت پاکستان مشکل کی گھڑی میں حکومت ترکیہ کی ہر ممکن مدد کرے: عارف عزیز شیخ

چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے ترکی، اردن، شام، قبرص، اور بوٹان میں آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی اموات و نقصانات سمیت عمارتوں کے ملبے تلے افراد کی اطلاعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام مشکل کی گھڑی میں برادر ملک کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت پاکستان اپنے برادر عوام  اور حکومت  ترکیہ  کی ہر ممکن مدد کرے ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، عالمی اداروں اور مسلم ممالک سمیت اقوام عالم ترکیہ کی فوری امداد کی اپیل کی ہے، عارف عزیز شیخ نے ترکیہ سمیت دیگر ممالک میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاء کی ہے۔

مزید پڑھیں