Advertisements

بھارت نے حقائق مسخ کرکے ٹرمپ کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا: دفتر خارجہ

Ministry of Foreign Affairs
Advertisements

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر حقائق کو مسخ کیا، صدر ٹرمپ کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا۔  وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے بیان سے متعلق امریکی مؤقف پہلے ہی واضح کیا جا چکا ہے، پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998 میں ہوا تھا، پاکستان کا ایٹمی تجربات پر مؤقف واضح اور مستقل ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی تجربات پر جامع پابندی کی اقوام متحدہ قراردادوں کی ہمیشہ حمایت کی، بھارت کی جانب سے قراردادوں پر غیر حاضری اس کے مشکوک عزائم ظاہر کرتی ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت کام کر رہا ہے۔  دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔  ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ایٹمی سلامتی کے ریکارڈ پر سنگین خدشات موجود ہیں، حالیہ برسوں میں بھارت میں حساس تابکار مواد کی سمگلنگ کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے، بین الاقوامی برادری کو بھارت کے ایٹمی مواد کی غیر محفوظ صورتِ حال کا نوٹس لینا چاہیے

Advertisements