پاکستان ایکسپریس کی ٹکر سے مبارک پور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے گزرنے والے پل کو شدید نقصان

پل ستون (پلر) ٹوٹ گئے جس کی مرمت تاحال نہیں کی گئی۔ پل کی خستہ حالی کے باوجود مسافر اسی پل سے گزرنے پر مجبور ہیں
مبارک پور (نامہ نگار) مبارک پور میں گزشتہ روز پاکستان ایکسپریس کی ٹکر سے مبارک پور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے گزرنے والے پل کو شدید نقصان پہنچا پل ستون (پلر) ٹوٹ گئے جس کی مرمت تاحال نہیں کی گئی۔ پل کی خستہ حالی کے باوجود مسافر اسی پل سے گزرنے پر مجبور ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت افسوسناک حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ مقامی سیاسی و سماجی شخصیات منور عزیز خان، وحید عباس مسن، عبدالمجید فریدی، سابق کونسلر راؤ حاجی محمد فریاد،ملک بلال احمد جوئیہ و دیگر نے ریلوے کے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور پل کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ مبارک پور کے عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ ریلوے انتظامیہ فی الفور اس پل کی مرمت کا کام شروع کرے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے