Advertisements

پاکستان انجینئرنگ کونسل کا وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کے لیے پی ای سی ایکسیلنس ایوارڈ 2023

Vice Chancllor Islamia University Bahawalpur Professor Dr Muhammad Kamran
Advertisements

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی اور چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر نے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو ایوارڈ دیا

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو پی ای سی ایکسیلنس ایوارڈ 2023 دیا ہے۔ ایوارڈ دینے کی تقریب پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی اور چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر نے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو ایوارڈ دیا۔ انہیں یہ ایوارڈ اکیڈیما اور ریسرچ کیٹگری میں نمایاں خدمات کے سلسلے میں دیا گیا۔ اس موقع پر کل 30 ممتاز انجینئرز کو 8 مختلف کیٹگری میں ایوارڈ دیئے گئے۔ یہ ایوارڈ انجینئرنگ کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف اور جدت و تحقیق اور پیشہ ورانہ ترقی کے عالمی معیار کو حاصل کرنے کے لیے دیئے گئے ہیں۔

Advertisements