Advertisements

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دیدی

Pakistan beat USA by 32 runs in T20 World Cup Group
Advertisements

کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے امریکا کو باآسانی 32 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ کولمبو میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 73 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکی۔یوں پاکستان نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے امریکا سے2024 میں شکست کا بدلہ لے لیا۔ امریکا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔عثمان طارق کو سلمان مرزا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان ، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل تھے۔