سہ فریقی سیریز: پاکستان کی لگا تار دوسری فتح، یو اے ای کو 31رنز سے شکست

شارجہ : سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 31رنز سے شکست دے دی ۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے، اوپنر بیٹر صائم ایوب نے 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، حسن نواز 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نواز 25 اور فہیم اشرف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر سکور میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔ یو اے ای کے جنید صدیقی اور ساغر خان نے 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ حیدر علی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
یواے ای اننگز
ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) کی ٹیم دوسری اننگز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر178 بنا سکی۔ یواے کی جانب سے محمد زوہیب 13رنر بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جن کا کیچ محمد نواز نے لیا اور کپتان محمد وسیم 33 کے سکور پر رن آؤٹ ہو گئے، اسی طرح ایتھان ڈی سونڈا، علی شان شرفو نے3،3رنز، راہول چوپڑا11، دھروو پرشار15، صغیر خان11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ جب کہ یواے ای کی جانب سے آصف خان نے شاندار کھیل پیش کیا، وہ اننگز میں77 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، انہیں حسن علی نے آؤٹ کیا۔ دوسری جانب پاکستان کی جانب محمد نواز نے 2، حسن علی3،صائم ایوب، سلمان مرزا نے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے کر پہلے ہی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے