پاکستان بارکونسل کی چیف جسٹس کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس سے الگ کرنےکے مطالبے کی مذمت 

Chief Justice Qazi Fais Isa gifts his land near Quaid-e-Azam residency to Balochistan government

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کا یہ مطالبہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو دباؤ میں لانے کے مترادف ہے۔

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے بنچ سے الگ ہونے کے مطالبے کی مذمت کی ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کیس نہ سننے کا مطالبہ قابلِ مذمت ہے۔  پاکستان بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کا یہ مطالبہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو دباؤ میں لانے کے مترادف ہے۔  اعلامیے میں مزید کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک ایماندار اور انتہائی قابل جج ہیں، وکلاء برادری چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت پوری عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے

مزید پڑھیں