Advertisements

تیل اور بجلی پر تمام سبسڈیز ختم کر دینگے: پاکستان کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

IMF asks government to increase the prices of gas and electricity before 10th July
Advertisements

اسلام آباد:  پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ بیس ہو گا، پاکستان تیل اور بجلی پر دی گئی تمام سبسڈیز کو ختم کرے گا۔

آئی ایم ایف کو لیٹر  آف انٹینٹ میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ بیس ہو گا، پاکستان تیل اور بجلی پر دی گئی تمام سبسڈیز کو ختم کرے گا، آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرولیم مصنوعات پر ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

Advertisements

آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان بجلی کے بنیادی نرخوں اور گیس کے نرخوں میں میں اضافہ کرے گا، ایف اے ٹی ایف شرط کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک پر عملدرآمد کیا جائے گا، درآمدی اشیا پر پابندی پر نظرثانی جنوری 2023 میں صورتحال دیکھنے کے بعد ہو سکے گی۔

آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں میں گورننس اور شفافیت کا نظام وضع کیا جائے گا، گردشی قرضوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ اور ادائیگیوں کا نظام بہتر کیا جائے گا۔