Advertisements

پاک فوج نےبھارت کے بزدلانہ میزائل حملوں کاجواں مردی سے جواب دیا ملک خالد محمود وارن

Khalid Mehmood warran
Advertisements

پاک فوج شہید ہونے والوں کے خون کا حساب لے گی۔ اور انڈیا کو ایسا جواب دیا جائے گا۔ کہ اس کی آنے والی نسلیں یا د رکھیں گی ایم پی اے
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) بھارت کے بزدلانہ میزائل حملوں کے جواب میں پاک فوج نے جس جواں مردی سے اس کا جواب دیا ہے۔ اس پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سردار ملک خالد محمود وارن نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور حکومت ان میزائل حملوں میں شہید ہونے والوں کے خون کا حساب لے گی۔ اور انڈیا کو ایسا جواب دیا جائے گا۔ کہ اس کی آنے والی نسلیں یا د رکھیں گی۔ انہوں نے کہا مودی سرکارنے پہلگام میں فالس فلیگ کر کے اُن کا الزام پاکستان پر لگایا ۔ مگر وہ آج تک اس کا کوئی ثبوت نہیں دے سکا۔ انہوں کہا پاک فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ اور پوری قوم اس کی پشت پر کھڑی ہے

Advertisements