بہاول پور: پاکستان ایگری کلچرریسرچ کونسل کے سائنسدانوں کا گنے کی نئی اقسام کے حوالے سے اشرف شوگر ملز بہاولپور میں اجلاس
بہاول پور: پاکستان ایگری کلچرریسرچ کونسل کے سائنسدانوں کا گنے کی نئی اقسام کے حوالے سے اشرف شوگر ملز بہاولپور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے پاکستان ایگری کلچرریسرچ کونسل کے تمام اسٹیشنوں سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے شرکت کی اس اجلاس کی سربراہی پی اے آر سی کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر صغیر احمد نے کی اجلاس میں پاکستان ایگری کلچرریسرچ کونسل کے زیرنگرانی نئی تجرباتی گنے کی اقسام بارے مکمل بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم نے ملک بھر میں وزیراعظم انہاسمنٹ(بڑھوتری) پروگرام کے تحت فصلوں خصوصا گنے کے حوالے سے اپنے فارموں پر نئے جد ید زیادہ پیداوار والے بیجوں پر ریسرچ اور ان کے زیرنگرانی تجرباتی عمل پر تیزی سے پیش رفت جاری کیے ہوئے ہیں تاکہ ہمارے ملک کی زراعت کو بھی جدید ترقی یافتہ ممالک اوران کی قوموں کے برابر کھڑا کیا جا سکے ہم نے ملک بھر کی زرعی صنعتی شعبوں کا دورہ کیا ہے مگر اشرف شو گر ملز نے نئی اقسام کے زیادہ پیداوار والے بیجوں سے لے کر کھادیں، زرعی ادویات، ڈیزل ودیگر سہولیات جو عام کسانوں کو مہیا کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں اجلاس میں دیگر ایگری کلچر سائنسدانوں کا شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے کا شتکار وں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے کھیتوں اور اس میں لگی فصل کا معائنہ کرکے انہیں بروقت فصل کی بڑھوتری و افزئش اورموسمی تبدیلی کے مطابق ہمارے زرعی ماہرین کے موزوں مشورے اور احتیاطی تدابیر کے مطابق اقدامات کرنے چائیں کیونکہ فصلوں کو بھی اپنی اولاد کی طرح پالنا اور سنبھالنا پڑ تا ہے پھر ہمیں ان کا بہترین پھل اچھے بہترین سرمایے کی بدولت میسر آتا ہے اجلاس سے اشرف شوگرملز کے کین ایڈ وائزر چوہدری محمد یونس نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال امید ہے کہ ہمارے متعارف کرائے گئے گنے کے بیجوں کی نئی منظور شدہ اقسام لگانے سے گنے کے کاشتکار بہترین پیداوار حا صل کر سکیں گے جوکہ کاشتکار کے لیے نہایت ہی مفید اور منافع بخش ثابت ہوں گے امید ہے کہ ان نئے بیجوں کی اقسام اور بلا سود قرضوں سے ہمارا کسان مستفید ہو کر دیگر ترقی یا فتہ دنیاکے کسانوں کی طرح بھر پور فائدہ اٹھا کر ترقی کی منازل طے کر سکے گااجلاس میں شامل سائنسدان اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر ٹنڈ وجام ریسرچ سینٹر واجد علی خان ، سنئیر سائنسدان اسد فاروقی ، فیلڈ اسسٹنٹ مردان ریسرچ سینٹر اجمیر خان ، انچارج ٹھٹہ ریسرچ سنٹر ڈاکٹر محمد اسلم ، ریسرچر اشرف خان ، سنئیر سائنسدان ٹنڈوجام ریسرچ سنٹر ابوبکر خان، سائنسٹفیک آفیسر شہباز خان ،پاکستان ایگری کلچرریسرچ کونسل کے دیگر سائنسدانوں میں شامل ڈاکٹر محمد اسحاق ،ڈاکٹر جان محمد ، ڈاکٹر نجیب اللہ ،محمد الطاف حسین اور اشرف شوگر ملز کا کین و زراعت آفیسر بھی اجلاس میں موجود تھے۔