Contact Us

پاکستان نے قرض کی قسط کیلیے آئی ایم ایف کی ایک اور پیشگی شرط مان لی

IMF asks government to increase the prices of gas and electricity before 10th July

اسلام آباد: پاکستان نے قرض کی قسط کیلیے آئی ایم ایف کی ایک اور پیشگی شرط مان لی ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی ریٹ(شرح سود) بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان ہونیو الے ورچوئل مذاکرات میں تکنیکی سطح کی بات چیت ہوئی ہے جس میں پاکستان نے پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان پالیسی ریٹ(شرح سود)میں دو فیصد تک اضافہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پیشگی اقدامات میں سے زیادہ تر اقدامات پورے کردیئے گئے ہیں، پاور سیکٹرکے معاملے پر کچھ معاملات ہیں جو حتمی مرحلے میں ہے اور توقع ہے کہ اس بارے بھی جلد پیشرفت ہوگی اور اس حوالے سے معاملات طے ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف سطع معاہدہ ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں