Advertisements

پاک چین دوستی، پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کیساتھ خلا میں پہنچ گئے

Pak-China Friendship: Pakistani Astronaut Zeeshan Ali Reaches Space with Chinese Crew
ذیشان علی چینی خلا بازوں کے ہمراہ ایک ہفتے تک خلا میں رہیں گے اور مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے۔
Advertisements

پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ، شین ژو 24 تیانگونگ کا عملہ خلائی سٹیشن میں داخل

جیوچوان: پاک چین دوستی کی بدولت پاکستان کا خلائی سفر کا خواب پورا ہوگیا، چین کا خلائی مشن شینزو 24 کامیابی سے تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے جڑگیا۔ پاکستانی خلا باز ذیشان علی چین کے دو خلا بازوں کیساتھ خلائی اسٹیشن پہنچے ہیں، ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی بن گئے، وہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں۔ پاکستانی خلاباز کا خلائی اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا، خلائی اسٹیشن میں موجود تمام خلابازوں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

Advertisements

پاکستانی وقت کے مطابق خلائی مشن کی پرواز کا مرحلہ صبح 5 بج کر 18 منٹ پر چین کے خلائی مرکز سے شروع ہوا، ہزاروں کی تعداد میں چینی شہریوں نے خلائی مشن کی روانگی کو براہ راست دیکھا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں پاکستان کے سفیر بھی اس یادگار لمحے کو دیکھنے کے لیے موجود رہے۔ ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ہیں، وہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں۔ پاکستانی خلاباز ذیشان علی کے ہمراہ دو چینی خلا نورد بھی خلائی شٹل میں سوار ہیں، خلا نورد ایک ہفتے تک خلا میں موجود رہیں گے اور مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے۔

اس حوالے سے چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شنزو 24 مشن کے دوران 90 سائنسی تجربات اورٹیکنالوجی ٹیسٹ انجام دیے جائیں گے۔ خلائی مشن پر روانگی سے قبل ذیشان علی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا پاک چین دوستی کہکشاؤں تک پہنچ چکی ہے، ذیشان علی نے مشن کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے۔ ذیشان علی نے وزیراعظم سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ مشن میں ذیشان علی نہیں پاکستان جارہا ہے۔