Advertisements

چنی گوٹھ میں آج جمعتہ المبارک شام 5 بجے "پاکستان زندہ باد و یکجہتی پاک فوج مارچ” ہوگا

Chanigoth
Advertisements

مارچ کے اختتام پر میلاد چوک چنی گوٹھ اسٹیشن پر دعائیہ تقریب میں پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیےخصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

چنی گوٹھ (نامہ نگار) چنی گوٹھ میں آج بروز جمعتہ المبارک شام 5 بجے "پاکستان زندہ باد و یکجہتی پاک فوج مارچ” کا شاندار انعقاد کیا جا رہا ہے -مارچ چنی گوٹھ چکر سے شروع ہو کر چنی گوٹھ اسٹیشن پر اختتام و دعائیہ تقریب کااہتمام کیا جائے گا جس میں پاکستان پاک فوج اور شہدائے بہاولپور و پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی مارچ کا مقصد پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور پاک فوج سے والہانہ عقیدت کا عملی مظاہرہ کرنا ہے۔

Advertisements

اہلیانِ چنی گوٹھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں تمام سیاسی و غیر سیاسی تنظیمات، اساتذہ، طلبہ، تاجر برادری، سول سوسائٹی اور عوام الناس سے بھرپور شرکت کی پرزور اپیل کی جاتی ہے۔اس مارچ کے ذریعے انڈیا اور مودی سرکار کو ان کے ناپاک عزائم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور دنیا کو یہ پیغام پہنچایا جائے گا کہ پاکستانی قوم اپنے ملک اور افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔مارچ کے اختتام پر میلاد چوک چنی گوٹھ اسٹیشن پر ایک دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیےخصوصی دعائیں کی جائیں گی