Advertisements

بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجر سمیت 6 اہلکار شہید

Helicopter crash victims 26th september
Advertisements

راولپنڈی:  بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ہیلی کاپٹر حادثے میں دو میجر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوست ہرنائی میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے سے دو پائلٹس سمیت 6 فوجی شہید ہوئے ،شہید ہونیوالوں میں دو میجر بھی شامل ہیں۔

Advertisements

شہید ہونیوالے 30 سالہ میجر محمد منیب کا تعلق راولپنڈی ، 39 سالہ شہید میجر خرم شہزاد کا تعلق اٹک سے ہے۔44

سال کے صوبیدارعبدالواحد کا تعلق کرک سے ہے، سپاہی محمد عمران کا تعلق خانیوال، نائیک جلیل کا تعلق کھاریاں، سپاہی شعیب کا تعلق جنڈ اٹک سے ہے، پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا۔