پاکستان دہشت گردی کیخلاف پوری استقامت کیساتھ برسرپیکار ہے، آئی ایس پی آر

Three ex-army officers taken into custody in Faiz Hameed Court Marshal case: ISPR

راولپنڈی: انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کے طور پر پوری استقامت اور عزم کے ساتھ برسرپیکار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات بزدلانہ کارروائیاں ہیں، ایسی کارروائیوں کا مقصد ملکی داخلی سلامتی صورتحال کو غیرمستحکم کرنا ہے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے تربت اور گوادر میں دہشت گردی کی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بشام میں ہونے والے تازہ ترین واقعے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے، پوری قوم چینی بھائیوں کےساتھ کھڑی ہے، ایسے بزدلانہ واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ایسی گھناؤنی کارروائیاں پاکستانی عوام، سکیورٹی فورسز اور ہمارے شراکت داروں کے عزم کو پست نہیں کر سکتیں

مزید پڑھیں