Advertisements

سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام پیغام پاکستان سیمینار کا انعقاد

Paigam e pakistan seminar organized by departmtent of political sciences iub
Advertisements

سنٹر فار پیس اینڈ کنفلیکٹ ریزولوشن، شعبہ سیاسیات، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے پیغا م پاکستان سینٹر فار پیس، ری کنسیلیشن اینڈ ری کنسٹرکشن سٹڈیز، اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد کے تعاون سے پیغام پاکستان ریجنل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عباسیہ کیمپس میں پاکستان میں ایک جامع معاشرے کی تعمیر نو اور نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے ذریعے پیغام پاکستان کے موضوع پر پیغام پاکستان علاقائی تربیتی ورکشاپ سے پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مصور حسین بخاری، چیئرمین، شعبہ سیاسیات، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر یاسمین روفی، ڈائریکٹر، ویمن ڈویلپمنٹ سینٹر، شعبہ سیاسیات، ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، چیئرمین، شعبہ سوشل ورک، پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق، ڈائریکٹر جنرل، آئی آر آئی ورکشاپ کے ریسورس پرسن تھے اور ماڈیول یونٹس پر مختلف سیشنز جس میں تصور، اہمیت اور بیانیے کی اقسام، پیغام پاکستان، پاکستان کا قومی بیانیہ، پاکستان میں ایک جامع معاشرے کی تعمیر نو، مذہبی بنیاد پر امن کی تعمیر اور انسداد تشدد میں صنفی تناظر، مذہبی تنوع، بین المذاہب ہم آہنگی اور پاکستان میں غیر مسلموں کا تحفظ کے موضوع پر منعقد ہوئے۔

Paigam e pakistan seminar organized by departmtent of political sciences iub 2