اوور ہیڈ برج چنی گوٹھ سے کرم واہ تک قائم بعض دکانداروں کی جانب سے کوڑا کرکٹ اور گندا پانی سڑک پر پھینکنے کا سلسلہ جاری
Advertisements
سڑک پر مسلسل گندا پانی جمع رہنے سے روڈ کی سطح متاثر ہو رہی ہے اور مختلف مقامات پر گڑھے پڑنا شروع ہو گئے
چنی گوٹھ (نامہ نگار) اوور ہیڈ برج سے کرم واہ تک قائم بعض دکانداروں کی جانب سے کوڑا کرکٹ اور گندا پانی سڑک پر پھینکنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی مرکزی شاہراہ تیزی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی ہے۔ سڑک پر مسلسل گندا پانی جمع رہنے سے روڈ کی سطح متاثر ہو رہی ہے اور مختلف مقامات پر گڑھے پڑنا شروع ہو گئے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانداروں کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کی وجہ سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔
Advertisements

