نواحی علاقہ سکھیل میں باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر مبینہ طورپر بیٹی کو قتل کر دیا
Advertisements
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار )رشتہ کے تنازعہ پر باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر مبینہ طورپر بیٹی کو قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ سکھیل میں مبینہ طور پر باپ طالب نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کررشتہ کے تنازعہ پر اپنی بیٹی سلمی بی بی کو شادی سے ایک دن پہلے تشدد کر کے بیٹی کو کھیتوں میں پھینک دیا۔ پولیس تھانہ ڈیرہ نواب صاحب کی پولیس پوری رات بیٹی کی تلاش میں رہی اور صبح سویرے سرسوں کے کھیتوں سے اس کی لاش برآمد کر کے اسے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا کر باپ اور بیٹا جو کہ فرار ہو گئے تھے۔ اُن کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے
Advertisements

