بابا فرید گنج شکر کے عرس کی تقریبات میں بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد زخمی
Advertisements
پاکپتن میں حضرت بابا فرید گنج شکر کے عرس کی تقریبات میں بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پاکپتن میں حضرت بابا فرید گنج شکر دربار کے عرس کی تقریبات کے دوران بھگدڑ مچنے سے 89 افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ اتوار کی رات کو تقریباً 12 بجے کے بعد پیش آیا، جب عرس کی تقریبات میں اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 64 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 25 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کی گئیں اور صورتِ حال کو کنٹرول کر لیا گیا

