Advertisements

آپریشن غضب للحق میں اب تک 274 خوارج ہلاک 400 زخمی ہو چکے ہیں: ترجمان پاک فوج

DG ISPR Lt.General Ahmed Sharif Chaudhry
Advertisements

آپریشن میں 274 خوارج ہلاک 400 زخمی ہو چکے ہیں، 73 پوسٹیں تباہ اور 18 پر قبضہ کر لیا گیا، 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کیں، دہشتگردوں کو چن چن کر مارا گیا، دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے 12 جوان شہید ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 22 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

Advertisements

راولپنڈی ڈی جی آئی ایس پی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ غضب للحق میں 274خوارج ہلاک 400 زخمی ہو چکے ہیں۔ پاک افغان کشیدگی کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ تھوڑی دیر قبل وزیرِاعظم کو آپریشن غضب للحق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف ایکشن لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کی بریفنگ کا مقصد تفصیلی آگاہی ہے، 21 اور 22 فروری کی شب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہ ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن میں 274 خوارج ہلاک 400 زخمی ہو چکے ہیں، 73 پوسٹیں تباہ اور 18 پر قبضہ کر لیا گیا، 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کیں، دہشتگردوں کو چن چن کر مارا گیا، دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے 12 جوان شہید ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 22 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ دفاع وطن کے لیے ہر دم تیار ہیں، پاک فوج کے 27 جوان زخمی اور ایک لاپتہ ہے، دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو ویسا ہی جواب دیا جس کے وہ مستحق تھے، افغان طالبان سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی جگہ پر دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو دہشت گردوں اور ان کے تحفظ کرنے والوں کی کوئی جگہ محفوظ نہیں ہوگی، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں یا پھر پاکستان کو منتخب کریں، ہماری چوائس کلیئر ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان کے عوام مسلح افواج سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں، سبی، ایبٹ آباد اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا، پاکستان کے مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کہیں دہشت گردی ہوئی تو دہشت گردوں کیلئے جائے پناہ نہیں بچے گی، دہشت گردوں کا تحفظ کرنے والوں کیلئے بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں ہوگی، معرکہ حق کی طرح آپریشن غضب للحق میں بھی قوم سیسہ پلائی دیوار بنی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعہ میں بھارت ملوث ہے، دوران پریس کانفرنس دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانےکی ویڈیوز دکھائی گئیں، افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ انداز میں صرف عسکری اہداف کونشانہ بنایا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، پاکستان میں دہشتگردی کرنے اور کرانے والے کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے، افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ انداز میں صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مؤثر جواب مسلح افواج کے مکمل چوکس ہونے کا مظہر ہے، قوم کو اپنے نڈراور جانباز جوانوں پر فخر ہے، تمام سیاسی جماعتیں بھی دہشت گردی سے متعلق کلیئر ہیں، نیشنل ایکشن پلان کو تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر بنایا تھا، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق پاکستان میں رتی بھر اختلاف نہیں۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کےجوان بہادری سے فرنٹ پر لڑ رہے ہیں، قوم خیبرپختونخوا کے پولیس اہلکاروں کو سلیوٹ کرتی ہے