Advertisements

ہمارے دوسرے سال کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا حسن عسکری شیخ

Provincial Parliamentary SecretaryHassan Askari Sheikh
Advertisements

ہمیں اب اگلے الیکشن تک آپ سے ووٹوں کا کوئی لالچ نہیں ہم صرف ترقیاتی کام کر کے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آپ سے ووٹ لیں گے

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کا یونین کونسل کونسل خرم پور کے موضع کنڈی پرہار میں مختلف اجتماعات سے خطاب چوہدری محمد علی اور چوہدری احمد علی کا عشائیہ

Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں ہمارے دوسرے سال کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا ، ہمیں اب اگلے الیکشن تک آپ سے ووٹوں کا کوئی لالچ نہیں ہم صرف ترقیاتی کام کر کے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آپ سے ووٹ لیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل خرم پور کے موضع کنڈی پرہار میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ مالی سال میں چوہدری طارق بشیر چیمہ کی معاونت سے تحصیل احمد پور شرقیہ کی ہمارے انتخابی حلقہ میں آنے والی یونین کونسلوں میں اتنے ترقیاتی کام کروا دئیے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی ، انہوں نے کہا پانچ یونین کونسلوں میں کوئی بستی ایسی نہیں رہے گی جہاں پر بجلی موجود نہ ہو ، انہوں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر باشعور لوگ جوک در جوک ہمارے گروپ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جن کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں ،

قبل ازیں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے  موضع فریدآباد میں جام منظور احمد پٹواری کی پھوپھی کے انتقال پر فاتحہ خوانی اس موقع پر مہر ظفر محمود رئیس محمد عمران جام صدیق نمبردار جام اسلم نمبردار عبدالغفور ایڈووکیٹ جام سیف اللہ جام عبدالعزیز ٹانوری جام غلام فرید جام عارف جام نذیر احمد جام بلال جام سیف الرحمن جام سعید احمد جام ابراہیم موجود تھے ،

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے  موضع کنڈی پرہار میں ملک سلیم سولنگی کی جانب سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کیا ، اس موقع پر میاں شاہد اکرام وڑائچ،سولنگی برادری سے حاجی نزر حسین سولنگی ، عاشق حسین سولنگی ، ملک اکرم سولنگی ، اقبال سولنگی ، خادم حسین ، ملک حسین بخش ، ملک ریاض سولنگی ، سردار ملک حضور بخش سولنگی ، حاجی اکمل سولنگی ، غلام حسین ، ملک پٹھانہ ، مہر برادری سے مہر عرفان ، غلام اکبر مہر ، غلام قاسم ، مرید حسین ، مہر حسنین ، چوہدری گروپ سے چوہدری محمد اقبال ، چوہدری عارف ۔۔ ملک عبد القادر ، اللّٰہ بخش پکھیوار ، عاشق حسین ، رئیس سعید پرہار، سعید احمد پنوار ، رئیس فیض احمد ، رئیس سعید احمد ، رئیس سراج ڈاہا ، رئیس عبد المجید ، جام بشیر احمد ، جام سجاد اور دیگر اس موقع پر حاجی مرید احمد شیخ نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت سعود مجید گروپ چھوڑ کر چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ، موضع کنڈی پرہار کےزمیندار چوہدری محمد علی ، چوہدری احمد علی ، چوہدری شوکت علی ، چوہدری محمد ارشد ، جام غلام مرتضیٰ گسورا ، محمد عارف موڈا ، چوہدری عبد الحمید کمبوہ عبد الستار کمبوہ ، محمد وزیر پکھیوار حاجی محمد صادق کمبوہ ، عاشق حسین پکھیوار ، عابد علی رندھاوا ، غضنفر علی وینس اور محمد فیصل رندھاوا نے سعود مجید گروپ چھوڑ کر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ، اس موقع پر خان اللّٰہ بخش بلوچ ، میاں شاہد اکرام وڑائچ ، محمد فہیم گجر ، اللّٰہ دتہ خان بلوچ ، محمد اکمل بلوچ ، حاجی احمد ملہی ، حسنین بلوچ ، بشیر احمد باجوہ ، محمد رمضان بلوچ ، محمد یوسف بھٹی ، اللّٰہ بخش پکھیوار ، حضور بخش سولنگی ، ڈاکٹر غلام شبیر اور دیگر موجود تھے ، بعد ازاں چوہدری محمد علی اور چوہدری احمد علی نے ایم پی اے حسن عسکری شیخ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا اور آخر میں ڈاکٹر شبیر نے ایم پی اے کو چائے کی دعوت دی ، مقامی بزنس مین راؤ رضوان علی ، رانا ساجد غفار اور چوہدری عمر سعید بھی ایم پی اے کے ہمراہ تھے