Advertisements

ہماری صحافت پر بنیادی طور پر میڈیا کے سیٹھوں کا کنٹرول ہے، بڑے گروپس نے اشتہارات کا ڈیٹا چھاپنے کی جرات تک نہیں کی، سیاسی اصلاحات کے ایجنڈے میں میڈیا کا احتساب لازمی ہونا چاہئے، چوہدری فواد حسین

Fawad Chaudhry
Advertisements

اسلام آباد۔ 25 نومبر: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہماری صحافت پر بنیادی طور پر میڈیا کے سیٹھوں کا کنٹرول ہے، بڑے گروپس نے کل اشتہارات کا ڈیٹا چھاپنے کی جرات تک نہیں کی۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی کے نام پر بلیک میلنگ کے قلعے تعمیر ہو گئے ہیں جنہیں مسمار کرنا پاکستان کے لیے لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اصلاحات کے ایجنڈے میں میڈیا کا احتساب لازمی ہونا چاہئے۔