Contact Us

لاہور میں نواز شریف کے جلسے کے بعد ہماری انتخابی مہم شروع ہوگئی: شہباز شریف

Psk Army reaction,Federal cabinet meeting summoned on 9th may,will declare 9th may as black in Pakistan's history

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو لاہور میں نواز شریف کے جلسے کے بعد ہماری انتخابی مہم کی شروعات ہوگئی ہے۔ 

منگل کو مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیا جس پر عدالت نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ منسوخ کر دیے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، ان کے ہمراہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار بھی موجود تھ

عدالت نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے پر صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ  لاہور کے جلسے کو کیا سمجھ لیں کہ انتخابی مہم کی شروعات ہوگئی ہے؟

صحافی کے سوال پر شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئےکہا کہ جی الحمد للہ شروع ہوگئی ہے۔

سب کیلئے لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں فرش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ یہ لیول پلئینگ فیلڈ ہی ہے ناں 

اس کے علاوہ صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ میاں صاحب نے مفاہمت کی بات کی ہے کیا پی ٹی آئی سے بھی بات ہوگی؟جس پر جواب دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میاں صاحب نے جو فرمایا اس پر وضاحت کی ضرورت نہیں رہتی

مزید پڑھیں